پونچھ//لگاتار لاک ڈاون کی وجہ سے پونچھ میں زندگی تھم سی گئی ہے۔اس دوران جہاں لوگ طرح طرح کی پریشانیوں سے دو چار ہیںوہی دوسری جانب کچھ غیر سرکاری تنظیمیں رضا کارانہ طور پر متحرک ہو کر لوگوں کی خدمت انجام دے کر انھیں راحت پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔وائی پی ایس فونڈیشن پونچھ جو کہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے نے راجہ کھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تیمار داروں میںکھانا، پانی، ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے۔ڈاکٹر اْدیش پال شرما چیئر مین وائی پی ایس فونڈیشن پونچھ نے بتایا کہ اس وقت جب پوری دنیا پریشان ہیں ہم ایک دوسرے کی مدد سے اس پریشانی سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سینکڑوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کے ہمراہ تیمار داری کے لئے آنے والے افراد کو کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے کیونکہ ہوٹل بند ہیں دور دراز سے آنے والے لوگوں کو لاک ڈون کی وجہ سے آنے جانے میں مشکلات آتی ہیں ایس افراد کو تھوڑی راحت پہنچانے کے لئے ان کی تنظیم نے فیصلہ کیا کہ ان میں کھانا اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔اس موقع پر تنظیم کے رضاکارپرشانت شرما، نرجوت سنگھ، ابھے سْدن،چوہدری محمد ظفر،من پریت سنگھ،گولڈی شرما، جوگیندر سنگھ، اور دیپک شرما موجود رہے۔