سری نگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبد اللہ نے منگل کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے جلد سے جلدویکسین لگوائیں۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں ممبرپارلیمنٹ اورسابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق نے لوگوں سے مخاطب ہوکرکہاکہ ہم ایک وبائی بیماری سے دوچار ہیں ،جسے کووڈ- 19 کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے ہزاروں افراد کی موت ہوچکی ہے ، لیکن شکر ہے کہ اب ہمارے پاس ایک ویکسین موجود ہے جو ہمیں اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے کووڈ – 19کے خلاف جنگ میں لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کو کم کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کو بچنے کیلئے ماسک پہنیں ، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں،ہاتھوں کوبارباردھوئیں اور ایس او پی پر عمل کرتے رہیں۔ڈاکٹرفاروق کاکہناتھاکہ اس ویڈیو پیغام کے ذریعے میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ برائے کرم اپنے آپ کو ، اپنے کے کنبہ اور دوستوں کو نامزد مراکز پر ٹیکہ لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ہم جانیں بچانے کے قابل ہیں اور حالات میں بہتری آئے گی۔ڈاکٹرعبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وقت ضائع نہ کریں اور جلد سے جلد ٹیکہ لگوائیں۔