سرینگر// لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو جموں سیول سیکریٹریٹ میں جموں کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں14ای۔ خدمات کو متعارف کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے مشاہدہ کیا کہ ان خدمات میں8ای۔ خدمات سرکار سے شہریوں اور6ای۔ خدمات حکومت سے تاجروں کو بغیر رکاوٹ آن لائن خدمات فراہم کرنا، لوگوں کو ان کی دہلیز پر موثر عوامی خدمات کی راہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان خدمات کو بہتر انتظامیہ کیلئے ایک چھلانگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے انسانی مداخلت میں کمی کے علاوہ شفاف طور پر لوگوں کو خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن پیداش کی اسناد، پیدایش و اموات کی اساند میں تصحیح اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے ،لائنسنس و این ائو سی،ڈائری راجسٹریشن،سڑکوں کو کاٹنے کیلئے اجازت نامے،نکاسی کیلئے نئے کنکشن،پالتو کتوں کیلئے رجسٹریشن، پالتوں جانوروں کیلئے کلنکوں کیلئے رجسٹریشن، پرندوں سے متعلق تجارت کے علاوہ دیگر چیزوں کو شفاف اور آسان بنایا گیا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر نے افسراں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو دیگر ای خدمات جن میں مکانات کی تعمیر کیلئے آن لائن اجازت نامے بھی شامل ہیں،فراہم کرنے میں سرعت لائیں۔ اس موقعہ پر مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا،سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظم متو،جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی موجود تھے۔