بارہمولہ// افروٹ الیون سپورٹس کلب نے علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ گوجبگ کے فائنل میں ماریا کرکٹ کلب کو 38 رنز سے شکست دیکر 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون نے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔اگرچہ افروٹ الیون سپورٹس کلب کی شروعات دھیمی رہی لیکن شکور کے کریز پر آتے ہی میچ کا پچاس فیصدی پاسہ پلٹ گیا اور شکور نے ماریا کرکٹ کلب کے تیز گیندباز خلیف رباڈہ کے ایک اوور میں 30 رنز حاصل کر افروٹ الیون سپورٹس کلب کو ایک اچھا سکور کھڑا کیا۔افروٹ الیون سپورٹس کلب نے ماریا کرکٹ کلب کے سامنے 88 رنز کا ہدف رکھا۔جواب میں افروٹ الیون کے گیندبازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ماریا کرکٹ کلب کی ٹیم 51 رنز پر آوٹ کیا۔شکور کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے عوض بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔