عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر اتوار کی علی الصبح ایک المناک سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ نگروٹہ کے جگتی-کرلی علاقے میں رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار بری طرح تباہ ہوگئی۔حکام نے بتایا کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں میں دورانِ علاج جان دے دی۔
مہلوکین کی شناخت سکندر سیفی، شکتی اور موہت ورما کے طور پر ہوئی ہے، جو ہریانہ کے رہائشی تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد، دیپک ورما اور کلدیپ شرما، کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
نگروٹہ جموں میں دلخراش سڑک حادثہ ، تین نوجوان جاں بحق،دوزخمی