پونچھ /عثمان غنی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ایک تقریب منعقد کرکے ساتھرہ میں 50 غریب اور معذورافراد میں کمبل تقسیم کئے گئے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ٹرسٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایسے امدادی کیمپ آئندہ بھی منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ بلا لحاظ مذہب و مسلک ہر انسان کی مدد کرتے ہیں۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرحمید احمدشیح تھے جنہوںنے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے کام سے متاثرہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت کم مدت میں ٹرسٹ نے کافی کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر طرح سے ٹرسٹ کی ممکن مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے ٹرسٹ سے جڑے افراد سے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا رسوخ والے شخص کے کہنے پر کسی غریب کی امداد نہ کریں بلکہ وہ بذات خود زمینی سطح پر کام کریں اور مستحقین تک انکا حق پہنچائیں اور اس ٹرسٹ کو سیاست سے ہرگز نہ جوڑِیں۔اس دوران سفیرخان نے بتایاکہ یہ ٹرسٹ عثمان غنی کی سیرت سرکار دوعالم پر عمل کرتے ہوئے کام کرتا ہے، اسلئے یہ مبارک کے مستحق ہیں ۔پروگرام میں ایس ایچ او منڈی انظار میر اور دیگر مقامی معززین کے ہاتھوں غربا میں کمبل اور دیگر سامان کے علاوہ نقدی رقومات بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقعہ پر حاجی خلیل احمد، چوہدری خلیل ،آفتاب حسین شاہ وغیرہ بھی موجودتھے ۔