تھنہ منڈی //میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کا عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔یہ ملازم اس وقت کرنٹ لگنے سے زخمی ہواجب وہ ایک کھمبے پر چڑھ کر ٹیوب لائٹ کی مرمت کر رہا تھا۔ اس کی شناخت مشتاق احمد ولد عبدالحمید کے طور پر ہوئی ہے جسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا۔اس دوران میونسپل کمیٹی کے ا یگزیکٹو آفیسر محمد کبیر ملک اورخلاف ورزی انسپکٹر خلیل احمد سمیال اور دیگر ملازم ہسپتال پہنچے اوراس کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔