راجوری//راجوری ڈیولپمنٹ فورم کے بینر تلے محکمہ بجلی اور محکمہ پی ایچ ای میں کام کررہے عارضی ملازمین نے احتجاجی دھرنادیا ۔ان کا مطالبہ تھا کہ جو لوگ کئی سال سے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ کام کررہے ہیں، انہیں آن لائن فہرستوں میں شامل کرکے انصاف دیاجائے ۔شوکت احمد شال صدر راجوری ڈیولپمنٹ فورم نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ بجلی میں کام کررہے عارضی ملازمین کو نظراندازکرکے کلرکوں اور جونیئر انجینئروں نے اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو آن لائن فہرستوں میں شامل کرکے ان لوگوں کے ارمانوں کا قتل کیا ہے جو اپنی زندگی کے اہم ماہ وسال مذکورہ محکمہ جات کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ حقیقی معنوں میں کام کرنے والے افراد کو راحت مل سکے ۔