پونچھ//بڈھا امرناتھ یاترا اور حدِ متارکہ پر کشیدگی کے چلتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے ضلع ریڈ کراس سوسائٹی (ڈی آر سی ایس) کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اپنے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی، چیف ایجوکیشن آفیسرعارف ملک ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کے علاوہ معزز شہریوں اور سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر جو کہ ریڈ کراس سوسائٹی پونچھ کے چیئرمین بھی ہیں ،نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ بیداری کیمپوں کو منعقد کر کے عوام کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر گولہ باری کی وجہ سے عوام میں خوف وحراس پایا جا رہا ہے اس لئے سبھی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگون کو ان حالات حوصلہ مندی سے سامنا کرنے کی اپیل کریں۔انہوں نے اس دوران تمام محکمہ جات کو ریڈ کراس کی رقومات کو جمع کروانے کی ہدایت دی تاکہ ہنگامی طور پر ان رقومات کا استعمال کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے قائم کرنے کا مقصد متاثرین کو امداد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ریڈ کراس سوسائٹی پونچھ ہمیشہ لوگوں کی خدمت میں حاضررہے