سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد نے صنفی مطالعہ پر زور دیا ہے تاکہ معاصردنیامیں اس کے مختلف پہلواور جہات کو سمجھنے میں مدد ملے۔وہ کشمیریونیورسٹی میں مطالعات اصناف پرایک ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب پر بول رہے تھے۔یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کی طرف سے منعقدہ دوہفتوں کے آن لائن ورکشاپ میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 30 اساتذہ نے حصہ لیا۔پروفیسر طلعت نے اس موقعہ پر کہا کہ صنفی مطالعہ بین شعبہ جاتی مضمون کے طور اُبھررہا ہے اور اس میں کافی تحقیق اورمطالعہ کرنے کی گنجائش ہے ،تاکہ اس کے مختلف پہلوئو ں اور موضوعات کو سمجھا جائے۔انہوں نے نوجوان طلبہ اور اساتذہ پرزوردیا کہ وہ نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت بین شعبہ جاتی مضامین پر توجہ مرکوزکریں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورس کرنے سے اساتذہ کو معروف ماہرین سے سیکھنے کا موقعہ ملتاہے۔اس موقعہ پر کورس کارڈنیٹرڈاکٹرنلوفرنے اصناف کے مطالعے میں ابھرتے مشکلات اور مسائل کاتذکرہ کیا۔