جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کے ریاست کے دورے پر آنے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال، پرنسپل سیکرٹری ہوم آر کے گوئل، ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم اصغر سامون،اے ڈی جی ، سی آئی ڈی، اے جی میر، اے ڈی جی سیکورٹی منیر اے خان، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد، کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کے سنگھ، کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی سنجیو ورما ، سینئر سول ، پولیس اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں18 اپریل کو صدر جمہوریہ کے دورے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات پر غور و خوض ہوا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ وہ ذی وقار مہمان کی آمد کے سلسلے میں تمام ضروری انتظامات عمل میں لائیں۔انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ آپسی تال میل قائم کر کے صدر جمہوریہ کے دورے کوکامیاب بنائیں۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر جانکاری ی گئی کہ سیکورٹی، استقبال، صحت و صفائی، پینے کے پانی، تمدنی پروگرام کا اہتمام، ٹریفک انتظامات اور دیگر معاملات سے متعلق تمام ضروری امور کا انتظام مکمل کیا گیا ہے۔صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوران شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے کنوکیشن سے خطاب کریں گے۔