سرینگر//وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پرخط لکھ کر مبارکباد دینے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے بات چیت اور مفاہمت کا عمل شروع ہوگا۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارکباد دیناایک مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے لکھا،’’وزیر اعظم مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کرنا صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ جیسا کہ واجپئی جی نے کہا تھا، ہم اپنے دوستوں کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ہمسایہ نہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس سے بات چیت اور مفاہمت کا عمل شروع ہوگا۔ کشمیر کو مرہم کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کوجو ایک خط لکھ کر پڑوسی ملک کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے،اُس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہترہوں گے۔