جموں//حکومت نے 7 ارکان پر مشتمل ایک سرکاری پینل تشکیل دیا ہے جو ریاست میں میڈیا افراد کو سرکاری رہایش دینے کے معاملات کا جائیزہ لے گا ۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے ایک سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ داخلہ محکمے کے انتظامی سیکرٹری اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سیکورٹی جے اینڈ کے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی جے اینڈ کے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، محکمہ اطلاعات کے انتظامی سیکرٹری ، ڈائریکٹر اسٹیٹس شامل ہیں ۔ ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ اس کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے ۔ حکمنامے کے مطابق یہ کمیٹی ذرایع ابلاغ کے افراد کو جموں اور سرینگر میں سرکاری رہایش دینے سے متعلق معاملات کا جائیزہ لے گی ۔ کمیٹی کو اسٹیٹس محکمہ خدمات فراہم کرے گا اور یہ کمیٹی حکومت کو اسٹیٹس محکمے کے ذریعے سے سفارشات پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ اس وقت جموں اور سرینگر میں 120 میڈیا افراد کو سرکاری اور رہایشی مقاصد کیلئے رہایش فراہم کی جا رہی ہے۔