سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران پانچ شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔
یہ واقعہ منگل کی رات شوپیان کے کانجی اولر نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ گاﺅں میں دوران شب کئی مکانات پر چھاپے مار کر پانچ شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ بعد میں اگر چہ ایک کو رہا کیا گیا تاہم باقی ماندہ چار ابھی تک فورسز کی تحویل میں ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت محسن رشید ولد عبد الرشید، فاروق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ، شوکت احمد ٹھوکر ولد عبد الخالق ٹھوکر اور آزاد احمد ایتو کے طور کی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار شدگان سے کئی سنگباری کے کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔