پونچھ //ممبراسمبلی پونچھ حویلی شاہ محمد تانترے نے طلباء پر زور دیاہے کہ وہ اخلاقی تعلیم حاصل کریں ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈیولپمنٹ ہائی سکول لورن کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تانترے نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ یہاں اچھی تعلیم دی جارہی ہے لیکن طلباء کی اخلاقی تعلیم پر زور دیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ معمول کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم بھی ضروری ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اس دور دراز علاقے میں معیاری سکول کا ہونا بہت بڑی بات ہے اور سکول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوںنے اسے معیار ی بنانے میں تعاون دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ والدین اس سکول پر کافی زیادہ بھروسہ کرتے ہیں اور یہی اس کی کامیابی کاراز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دور دراز علاقوں میں ایسے ہی اداروں کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو مقامی سطح پر ہی معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ مل سکے اور انہیں اس کیلئے شہروں میں نہ جاناپڑے ۔اس دوران کلچرل پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ آخر پر ممبراسمبلی نے طلباء کو انعامات تقسیم کئے ۔