راجوری //مشہور و معروف مذہبی وسیاحتی مقام شاہدرہ شریف میں سالانہ عرس شروع ہوگی۔اس دوروزہ عرس کے پہلے دن بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات ، امورصارفین و اطلاعات ، وزیر حج و اوقاف سید فاروق اندرابی ، ممبراسمبلی راجوری قمر حسین چوہدری و دیگران نے بھی حاضری دی ۔عرس سنیچر کی صبح شروع ہوا جو اتوار شام تک جاری رہے گا۔اس دوران دعاء و ذکر و اذکار کی محفلیں سجائی گئیں اور لوگوں نے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ۔عرس شریف کی آخری دعا اتوار کو ہوگی ۔