پونچھ//محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گائوں سیڑھی خواجہ سے سیڑھی چوہانہ اے کوجانے والی سڑک پر تارکول بچھائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سیڑھی چوہانہ کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا وہ ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ اس سڑک پر بلیک ٹاپ کیا جائے اب جا کر ان لوگوں کی مانگ پوری کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ متعلقہ محکمہ کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عباس ملک ، چیئرمین ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے ڈی ڈی سی لسانہ رخسانہ کوہلی کا بی ڈی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹوانجینئر امتیاز میر ، مختار احمد سپروائزر اور اکرم حسین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس سڑک پر معیاری طریقہ سے کام کروایا ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان کے گائوں کا خاص طور پر خیال رکھا جائے گا اور وہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔