جموں//صحت عامہ ، آبپاشی اوور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے حلقہ انتخاب سوچیت گڑھ اور بشناہ کے کھیری سے سائی تک دیہات ایک نالہ پر فلڈ پروٹیکشن باندھوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا ۔ اس موقعہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شام چودھری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی عمل آوری کی بدولت علاقے کے لوگوں کو سیلاب کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فلڈ منیجمنٹ پروگرام کے تحت 24.95 کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ ہاتھ میں لیا ہے تا کہ ایک نالہ کی بدولت کاشتکاری اراضی کو سیلاب سے ہو رہے نقصانات سے بچایا جا سکے ۔ وزیر نے کہا کہ حلقہ انتخاب بناہ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں علاقے کے لوگوں کی بہبودی کیلئے کئی اور پروگرام ہاتھ میں لئے جائیں گے ۔ دورے کے دوران وزیر موصوف سے کئی وفود اور افراد ملاقی ہوئے اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا ۔