مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے بھاٹی دھار علاقہ میں گورنمنٹ مڈل سکول کی 17کنال اراضی پر مبینہ طورپر لوگوں کی جانب سے کئے گئے قبضہ کیخلاف محکمہ مال نے پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی ۔شکایت موصول ہونے کے بعد نائب تحصیلدار کی قیادت میں محکمہ مال اور پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی ۔ذرائع نے بتایا کہ مکینوں کی جانب سے زمین میں بوائی کرنے کیساتھ ساتھ تعمیرات بھی کی جارہی تھیں جس کو وگزار کروالیا گیا ہے تاہم اس کارروائی کے دوران مقامی لوگوں کے دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا جس کے دوران ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تاہم مذکورہ تصادم آخری اطلاع موصول ہونے تک جاری تھا ۔