جموں//سکاسٹ ٹیچنگ ایسوسی ایشن جموں نے ڈاکٹراے کے بٹ ،پروفیسروہیڈڈویژن آف مائیکروبائیولوجی کوان کی سبکدوشی کے سلسلے میںالوداعی تقریب کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹرپردیپ کمارشرمانے ڈاکٹربٹ کی متعلقہ شعبے میں 35سالہ خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ بٹ نے ریسرچ اوراکیڈمکس دونوں میں شاندارخدمات انجام دیں ۔صدرٹیچنگ ایسوسی ایشن سکاسٹ جموں ڈاکٹر وکاس شرمانے ڈاکٹرانیل بٹ کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔ تنظیم کے دیگرعہدیداران ڈاکٹردویندرشرما،ڈاکٹرراجیو سانگڑہ، ڈاکٹرجے پورنے بھی ڈاکٹرانیل کی ریٹائرمنٹ کے بعدکی زندگی کیلئے نیک دعائیں دیں۔اس دوران تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹروویک ایم آریہ نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرپی کے رائے نے پیش کی۔ اس دوران تقریب میں سٹیچری آفیسران، ایچ اوڈیز ، فیکلٹی ممبران کے علاوہ ڈاکٹرجے پی شرما ڈائریکٹرریسرچ، ڈاکٹر کے ایس رسم ڈائریکٹرایکسٹنشن ،ڈاکٹردیپک کھیر، ڈاکٹرڈی پی ابرول ڈین اگریکلچر،ڈاکٹرسہ رضوی ڈین بیسک سائنسز ،ڈاکٹرآرکے اروڑہ انچارج کے ویز ،ڈاکٹر دلیپ کاچرو(رجسٹرار)، صدرنان ٹیچنگ ایسوسی ایشن پی ڈی پی اپُل بھی موجودتھے۔