مینڈھر//جموں پونچھ شاہراہ پربھمبر گلی کے مقام پر ایک نجی گا ڑی حادثے کاشکار ہوکر پچاس فٹ نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں دو افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں ۔گاڑی زیر نمبرJK11B- 1437ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پچاس فٹ نیچے جاگری جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی فوج کی مقامی یونٹ کے اہلکار دوڑ کر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے بچائو کارروائی کرکے دونوں زخمیوں کو آرمی ہسپتال بھمبر گلی منتقل کیاجہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلع ہسپتال راجوری بھیج دیاگیاہے ۔