عظمیٰ نیوزسروس
بڈگام//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھر نے ضلع بڈگام کے دریگام میں شیخ نور الدین نورانی کی زیارت گاہ پر حاضری دِی اور اْنہوں نے وہاں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔دورے کے دوران اْنہوں نے لوگوں کے مطالبات اور شکایات بغور سْنا اور یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔سپیکر موصوف نے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں مجمع کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ زیارت گاہ کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے تقریباً 40 لاکھ روپے پہلے ہی منظور کئے جا چکے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ان کاموں کے ٹینڈرزپہلے ہی جاری ہو چکے ہیں اور ان پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔مقامی لوگوں نے زیارت کے تحفظ کے لئے حفاظتی دیوار تعمیر کرنے اور عیدگاہ پارک کو زیارت گاہ کے درمیان لوگوںکی آسانی کے لئے رابط قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔