عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس)جنرل این ایس راجہ سبرامنی ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے سلسلے میں سرینگر پہنچ گئے۔چیف آف ڈیفنس سٹاف نے فوجی کی 15ویں کور ہیڈ کوارٹرز میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فرنٹ لائن پر آپریشنل تیاریوں اور تعیناتی کا معائنہ کرنے کے لیے مزید فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا۔جنرل سبرامنی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا سے قبل سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتہ کو کشمیرپہنچے ۔
اس سے قبل انہوں نے ہفتے کو جموں میں شمالی کمان ہیڈکوارٹر اور نگروٹہ کا دورہ کیا اور جموں خطے کی حفاظتی صورتحال بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوں نے وادی کے دورے کے دوران شمالی کشمیر میں سرحدی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور چند آگے والے علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے فیلڈ کمانڈروں کیساتھ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ فوجیوں کی تعیناتی اور دراندازی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔۔کشمیر کا یہ دورہ 31 مئی کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل سبرامنی کا پہلا دورہ ہے۔ سینئر فوجی کمانڈروں نے جنرل سبرامنی کو موجودہ سیکیورٹی منظر نامے، دہشت گردی مخالف کارروائیوں، دراندازی کو روکنے کے اقدامات اور آئندہ امرناتھ یاترا کو پرامن اور محفوظ طریقے سے مہم جوئی دینے کے لیے کیے گئے جامع حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔