یو این آئی
اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے مرکزی کمپاؤنڈ میں ہفتے کے آخر میں لوٹ مار کی سخت مذمت کی ہے ۔ گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا ‘‘سیکرٹری جنرل نے اسپتالوں سمیت انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور سہولیات کی حفاظت اور احترام کرنے کے لئے پارٹیوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے شہریوں اور سول انفراسٹرکچر کو محفوظ بنایا جانا چاہیے ۔ حق نے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایف پی کمپاؤنڈ کی لوٹ مار سوڈان میں چار ہفتوں سے جاری بحران کے درمیان انسانی سہولیات کی تازہ ترین خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سبھی نہیں تو، زیادہ تر، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متاثر ہوئے ہیں۔