ادہمپور//ضلع انتظامیہ ادہمپور نے ڈاک بنگلہ ادہمپور میں ایک پروگرام منعقد کیا۔اس دوران مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے گھروں میں بیت الخلا تعمیر کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری میں عوام کارول اہم ہے۔ اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سوچھ بھارت مشن ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔اس دوران انہوں نے چنینی سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کا نام بھی لیا ۔ چنینی سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی ایک طالبہ نیشا رانی نے گھر میں بیت الخلا تعمیر کرنے کی اپیل کی تھی اور کچھ دن منظوری نہ ملنے پر لڑکی بھوک ہرتال پر بیٹھ گئی۔ضلع انتظامیہ نے بہت ساری کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو لوگوں کو گھروں میں بیت الخلا تعمیر کرنے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہے۔ضلع انتطامیہ ضلع کوکھلے میںرفاع حاجت سے پاک بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ڈاکٹر نے کہاکہ ہمارے وزیرا عظم کا بھی یہی خواب ہے ۔انہوں نے گھروں میں بیت الخلاتعمیر کرنے کی اہمیت کے بارے میںجانکاری دی۔اس موقع پر وزیر موصوف کے علاوہ ایم ایل اے رام نگر،ضلع ترقیاتی کمیشنر اور ضلع کے دوسرے افسران موجود تھے۔