اودہم پور//” سوچھتا ہی سیوا“ صفائی مہم کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپورنے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔ اس بار سوچھتا بھارت مشن گرامین کے چوتھے برس اورملک بھرمیں مہاتماگاندھی کا 150ویں یوم پیدائش دھوم دھام سے منانے کے سلسلے میں ملک کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے 5ستمبر سے02اکتوبر تک ضلع بھر میں صفائی مہم کا بیڑا اٹھایا ہے۔آ ج کے اس شروعاوتی دور میں اودھمپور کے ڈپٹی کمشنر دفتر کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں صفائی مہم کو ہری جھنڈ ی دکھائی۔ اس سے قبل بلاک ترقیاتی آفیسر اودھمپور نے اس سے قبل سوچھتا ہی سیوا سے متعلق روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جن اندولن کی تحریک کو بڑھاوا دے سوچھ گا¶ں سوچھ بھارت پرزوردیا ہے۔سوچھتا ہی سیوا کی مہم میں ضلع بھر میں تیزی کے ساتھ سرعت لانے کےلئے مہم کو کامیاب بنانے مقامی لوگوں کے تعاون اور سرکاری ملازمین کے رول کی سراہنا کی ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ صفائی رکھنا سب کی ذمہ داری اوراولین فرض ہے اورصفائی مہم کےلئے عوام میں بیداری لانے کی ضرورت پر بھی زوردیاہے۔