سوپور//حکام نے سنیچروار کو سوپور میں چھ ٹیوشن مراکزکاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویزسجاد کی ہدایت پر اچانک معائنہ کیاتاکہ اس بات کا مشاہدہ کیاجائے کہ یہ ٹیوشن مراکزضابطہ کار کی پاسداری کرتے ہیں یانہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپورکی طرف سے زونل ایجوکیشن افسر اور پولیس پرمشتمل ٹیم نے چھ ٹیوشن مراکز کا دورہ کیااورقواعدوضوابط کی خلاف ورزی پران ٹیوشن مراکز سے 51000روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔تاہم اس دوران دیگرٹیوشن مراکز کونوٹس دی گئی کہ وہ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی.۔متعدد شکایات کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوپور نے ٹیوشن مراکز کے مالکان کو طلب کرکے انہیں صلاح دی کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔