ونچھ// معذور ایسوسی ایشن پونچھ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل سوشل ویلفیئر افسر پونچھ کا تبادلہ نہ کیاجائے ۔تنظیم کی ایک میٹنگ زیر قیادت عبدالرشید شاہ پوری صدرتنظیم منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ جو کوئی بھی افسر پونچھ میں عوام کے لئے کام کرنا شروع کر تا ہے، اسے یہاں سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحصیل افسرحویلی مظفر حسین کو چند ہی ماہ قبل پونچھ میں تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے بہت ہی اچھی طرح کام کیا اور معذوروں کے مسال حل کئے لیکن اب انہیں یہاںسے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے ۔عبدالرشید شاہپوری نے کہا کہ وہ لوگ معذور ہیں اورکئی طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، بجائے اس کے کہ ان کے مسائل کا حل نکالا جائے ،ان کو مزید پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سوشل ویلفیئر افسر جن کی سبکدوشی بھی چند ہی ماہ بعد ہو رہی ہے، کوبلاوجہ یہاںسے تبدیل کیاجارہاہے ۔اس موقعہ پر محمد اقبال اور جمال دین بھی موجودتھے ۔