مینڈھر//مینڈھر کے سنگیوٹ علاقے میں حالیہ بارشوں سے پسیاں گرآنے سے سڑک رابطہ بند ہوگیاتھا جس کو دیکھتے ہوئے فوج کی مقامی یونٹ نے جے سی بی مشینیںلگا کر سڑک سے ملبہ ہٹادیاہے ۔ گزشتہ دنوں ہوئی طوفانی بارشوں سے مینڈھر کے دور دراز علاقہ سنگیوٹ میں پسیاں آنے کی وجہ سے سنگویٹ سڑک بند ہو گئی تھی اور لوگوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔جب متعلقہ محکمہ نے سڑک سے ملبہ صاف نہ کیاتوفوج نے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے جے سی بی مشین لگا کر سڑک سے پسیاں ہٹوا دی جس کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی سنگیوٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والے فوج نے کئی بار مشینیں لگانے کے علاوہ اپنے ہاتھوں سے بھی پسیاں ہٹا کر سڑک کو گاڑیوں کی آمدروفت کے قابل بنایا ۔ علاقہ کے لوگوں نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی یونٹ کے شکرگزار ہیں جس نے مشین لگاکر ملبہ صاف کروادیا۔