راجوری//بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پروگرام میں اہم رول ادا کرنے پر ضلع انتظامیہ نے گریٹر کشمیر/کشمیر عظمیٰ کے نمائندہ برائے راجوری سمت بھارگو کو اعزاز سے نوازا۔ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی تقریبات کے اختتام پر راجوری کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی سربراہی سوشل ویلفیئر افسر راجوری ڈاکٹر عبدالخبیر نے کی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری مہمان خصوصی تھے جبکہ پروگرام کی صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر جے اے قاضی نے کی ۔اس پروگرام میں ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایڈیشنل ایس پی راجوری ، ایس پی سی آئی ڈی راجوری ، چیف ایجوکیشن افسر راجوری ، سی ایم او راجوری اور دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعام دینے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی اعزاز سے نوازاگیا۔گریٹر کشمیر /کشمیرعظمیٰ کے نمائندہ برائے راجوری کو بھی ضلع انتظامیہ نے اعزاز سے نوازا اور ان کی بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو مہم میں خدمات کو سراہاگیا۔