جموں//تعلیم اور سیاحت کے وزیر مملکت شکتی راج پریہار نے شہید بھگت امر ناتھ جی کو اُن کے یوم شہادت پر خراجِ عقیدت ادا کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کے نقشِ راہ پر چل کر سماج کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کی بہبودی کے لئے کام کریں۔وزیر موصوف آج سمارک پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم ایل اے دومانہ بالی بھگت اور ایم ایل اے چھمب ڈاکٹر کرشن لال بھگت بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سماج میں ایک مثبت تبدیلی لانے میں اپنا بھرپور رول ادا کرنا چاہئے۔ اس موقعہ پر انہوں نے شہید بھگت امر ناتھ جی کی زندگی سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی جاری کی۔