یواین آئی
واشنگٹن// امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ ایران بڑی تعداد میں کم قیمت حملہ آور ڈرونز استعمال کر کے دنیا کے جدید اور مہنگے فضائی دفاعی نظام کو چیلنج کر رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران نے اب تک 2000 سے زائد شاہد خودکش ڈرونز داغے ہیں، جن میں سے بعض سخت دفاعی اقدامات کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔شاہد ڈرون تکون نما لوئٹرنگ میونیشن ہے جس کی لمبائی تقریباً 11 فٹ ہوتی ہے اور اس میں دھماکہ خیز مواد نصب ہوتا ہے، یہ ڈرون ٹرک کے عقب سے بھی لانچ کیا جاسکتا ہے، جس کے باعث اسے پہلے سے شناخت کرنا اور تباہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ماڈلز تقریباً 1200 میل تک پرواز کرسکتے ہیں۔