سرینگر / /محکمہ صحت نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں جن میں مرزا کامل چوک حول، رنگپورہ زکورہ، فورشو رروڈ اور نشاط باغ میں بدھ کی شام دیر گئے خصوصی ٹیکہ کاری بوتھ قائم کئے گئے جس دوران 250افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے۔ٹیکہ کاری کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر زاہد ناستی نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا ’’ فور شو ر روڑ اور زکورہ میں 250افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے‘‘۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری نے ہمیں 15دنوں کے اندر اندر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ایسے لوگوں کیلئے رات کے وقت ٹیکہ کاری کا انتظام کیا گیاہے جو مزدور اور کاریگر روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے گھروں سے نکلتے ہیں‘‘۔۔ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ تیسری لہر سے نپٹنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹیکہ کاری کو جلد مکمل کرنا ضرور ی ہے کیونکہ ٹیکہ کاری سے فارغ ہونے کے بعد ہی تیسرے لہر سے نپٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل میر نے بتایا’’ سرینگر میں رات کے وقت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی گئی ہے جو جاری رہے گی‘‘۔ ٹیکہ کاری کی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر زاہد ناستی نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا ’’ فور شو روڑ اور زکورہ میں 250افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا‘‘۔
دوسرے دن بھی 50فیصد کورونا متاثرین کا تعلق سرینگر سے
جموں وکشمیر میں مجموعی طور156 افرادمتاثر،ایک فوت
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دوسرے دن بھی 150سے زیادہ ہے۔ بدھ کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جموں و کشمیر میں 56ہزار 293ٹیسٹ کئے گئے جن میں 22سفر کرنے والوں سمیت مزید 156افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 27ہزار 296 ہوگئی ہے۔ اس دوران2دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد ستواری جموں میں قائم فوجی اسپتال میں ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4415تک پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے جموں و کشمیر میں 156افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میںجموں میں32 اور 124کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 124 متاثرین میں 8بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے واپس وادی پہنچے جبکہ116افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 124متاثرین میں سب سے زیادہ 77افراد کا تعلق ضلع سرینگر، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 12،پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 6، کولگام میں1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت قرار دی گئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 3ہزار 917تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد2246بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ ، سانبہ جبکہ دیگر 7اضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت ا ٓئیںجن میں 8بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 16افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ ، سانبہ جبکہ دیگر 7اضلاع میں 32افراد کی رپورٹیں مثبت مثبت قرار دی گئی۔ جموں کے 32متاثرین میں جموں میں10، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں6، کشتواڑ میں 2، پونچھ میں 1جبکہ رام بن میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 379تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو جموں صوبے میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متاثرہ شخص کی موت ستواری جموں کے فوجی اسپتال میں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2169تک پہنچ گئی ہے۔