سرنکوٹ//سرنکوٹ میں پہاڑی زبان بولنے والے لیڈران کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سابق وزیر و پہاڑی بورڈ کے سابق وائس چیئرمین سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے کی ۔اس موقعہ پرکئی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اور مقررین نے حکومت سے مانگ کی کہ وہ پہاڑی زبان کو سکولی نصاب میں شامل کرے ۔اپنے خطاب میں بخاری نے کہاکہ پہاڑی اورگوجری زبانوں کو موجودہ حکومت نے نظرانداز کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پہاڑی قوم کو حکومت کے اس فیصلے سے بہت نقصان پہنچاہے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت پہاڑی طبقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔بخاری نے انتباہ دیاکہ اگر پہاڑی زبان کو سکولی نصاب میں شامل نہ کیاگیاتو وہ آنے والے دنوں میںپونچھ سے لیکر اوڑی کرناہ تک احتجاج کیاجائے گا اور اس زبان کے بولنے والے سڑکوں پر اتریںگے ۔ان کاکہناتھاکہ پہاڑی طبقہ سے بہت زیادہ طفل تسلیاں ہوئی ہیں اور اسے ہر بار دھوکہ دیاگیاہے لیکن اس بار سوتیلا سلوک برداشت نہیں کیاجائے گا۔اجلاس میں شبیر حسین شاہ ، شادی خان ،صادق قریشی ،عبدالحمید خان، طاہر مرزا ودیگران بھی موجودتھے ۔