سرنکوٹ//سرنکوٹ میں پانی کی قلت نے بحرانی صورتحال اختیار کر لی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ بی بسی کا شکار ہو رہی ہے ۔محکمہ جل شکتی کی لاپرواہی سے پیدا ہوئی صورتحال کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو ناشروع ہو گیا ہے ۔سب ڈویژن کے اکثر دیہا ت میں چلائی جارہی سکیمیں فیل ہو چکی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ کئی واٹر سپلائی سکیموں کی مشینری خراب ہو کر بند ہو گئی ہے جبکہ محکمہ کے ملازمن ڈیوٹی کے بجائے گھروں میں آرام کررہے ہیں ۔ سب ڈویژں کے درابہ ،سنئی ،دھندک ،لسان کے علاوہ دیگر علاقوں میں بچھائی گئی پاپئیں اب بوسیدہ ہو گئی ہیں تاہم مکینوں کی مانگ کے باوجود بھی گزشتہ کئی برسوں سے ان پائپ لائنوں کی مرمت ہی نہیں کی جاسکی ۔پانی سپلائی کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے لوگ بالخصوص خواتین کئی میل کا پیدل سفر کر کے قدرتی چشموں سے پینے کا صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ میں خستہ حال پانی نظام کی بہتری کیلئے سنجیدگی کیساتھ کام کیا جائے تاکہ عام لوگوں کی مشکلا ت کم ہو سکیں ۔