راجوری //ناری نکیتن راجوری میں رکشا بندھن کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ،پی او آئی سی ڈی ایس محمد رشید چوہدری ، اے سی آر عبدالقیوم میر ، ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر عبدالخبیر ، اے ڈی امورصارفین جاوید اقبال ، تحصیلدار سلام دین اور دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر طالبات میں ملبوسات ، وردیاں ، سٹیشنری سامان ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ طالبات نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کی کلائیوں پر راکھی باندھی ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیاکہ وہ ناری نکیتن میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا بہتر سے بہتر موقعہ فراہم کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ ناری نکیتن کی ترقی میں فوج بھی تعاون دے رہی ہے ۔بہتر سہولیات اور تعلیمی نظام کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔