سرینگر//9سالہ بچے کی چیر پھاڑ کرنے کے واقعہ کے ایک ہفتہ بعد سبدن بڈگام میںمحکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کے ایک بچے کو پکڑ لیاہے۔ ڈورو سبدن میں تیندوے کے گھومنے کی اطلاعات کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروںنے علاقہ میں تلاشی کارروائی کی۔ انہوںنے تیندوے کے ایک بچے کو پایا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تیندوے کے بچے کو اْسی جگہ پر پایاگیا جہاں ایک ہفتہ قبل 9سالہ بچے کو تیندوے نے حملہ کر کے جاں بحق کیاتھا۔ محکمہ کے اہلکار مادہ تیندوی کو تمام ممکنہ مقامات پر گزشتہ11دنوں سے پکڑنے کی کوششیں کررہے ہیں۔