عظمیٰ نیوزسروس
جموں//سرحدی ضلع سانبہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب سرحدی حفاظتی فورس نے ایک پاکستانی ڈرون پر گولیاں چلاکر اس کو واپس بھگادیا ۔بی ایس ایف اہلکاروں نے جمعہ کی رات جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے لیے فائرنگ کی۔انہوں نے ہفتہ کو بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے دستوں نے رات گئے پاکستان کی طرف سے ڈرون کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا اور تقریباً دو درجن راؤنڈ فائر کئے۔حکام نے بتایا کہ ڈرون، تاہم واپس پاکستانی جانب چلاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی صبح رام گڑھ سیکٹر کے نارائن پور میں ایک تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا تاکہ بورڈٹ چوکی کے علاقے کو صاف کیا جاسکے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ڈرون نے کوئی ہتھیار یا منشیات نہیں گرائے گئے ۔