پونچھ//اتحاد بین المسلمین کے مقصد سے شیعہ فیڈریشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ؐ پر ہر سال کی طرح اس بار بھی جموں میںسیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں ابھی سے تیاریاں شروع کی گئی ہیں ۔سیرت النبیؐ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے شیعہ فیڈریشن صدرعاشق حسین خان کی ہدایت پر صوبائی نائب صدر الحاج محمد بشیر میر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کی گیا جس کی صدارت مولانا سجادحیدر قمی نے کی۔ اس موقعہ پر شیعہ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سجاد شیخ ، بشارت حسین نحوی،جعفر حسین ونتو، ذکی حیدر ،تصدق حسین میر، عنایت حسین بابا، ابرار حسین وار، تجمل حسین ، مقبول حسین قلی، مشتاق علی، راحت حسین میر، سید محمدباقر رضوی،کفایت حسین صوفی، مقبول احمد، خواجہ غلام مہدی ونتو، شبیر حسین ڈار، صفدر حسین ،ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ، ریاض الحسن میر ،سید منیر حسین ، وسیم ، کفایت حسین ، غلام رسول وار وغیرہ نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جموں میں ہونے والی یہ سیرت کانفرنس ریاست میں اتحاد بین المسلمین قائم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیرت کانفرنس کو کامیاب بنانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔اجلاس کے دوران آٹھ ممبری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو پورے ضلع میں تمام انجمنوں کے اعلیٰ عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کر کے سیرت النبی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تبادلہ خیال کرے گی ۔اجلاس کے دوران پونچھ میں شہید انسانیت کانفرنس جو کہ نومبر میں ہونے جارہی ہے ،کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں محمد بشیر میر نے کہا کہ عاشق خان کی طرف سے انہیں ہدایت ملی ہے کہ وہ تمام برادری کو اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اقدام کی اپیل کریں۔اجلاس کے اختتام پر مولانا سجاد حیدر قمی نے دعائیہ کلمات میں تمام برادری سے اپیل کی کہ وہ آپسی صفوں میں اتحاد قائم کریں اور کوشش کریں کہ تمام مسلمان جن کاجن کا نبی ایک ہے جن کا قرآن ایک ،وہ آپس میں متحد ہوں۔ انہوں نے پوری دنیا میں امن و امان کی دعا کی۔