جموں//توی انجینئرنگ کالج نے توی کیمپس شاہ پور کنڈی میں سائنس ،ٹیکنالوجی اورمنیجمنٹ میں جدیدرجحانات سے متعلق نیشنل کانفرنس کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر این آئی ٹی جالندھر پروفیسرللت کمار مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر ستندرکمار،آئی آئی ٹی منڈی ،ڈاکٹربرجیش کمبانی آئی آئی ٹی روپر ڈاکٹر اشوک کماراین آئی ٹی کروکشیتر ،ڈاکٹرصوبا پرتی ہار ٹیکسز ٹیک یونیورسٹی ،یوایس اے نے کلیدی خطابات پیش کئے۔اس دوران دوسوسے زائدمقالات آرگنائزنگ کمیٹی کوموصول ہوئے جن میں سے 150مقالات کوپیش کیاگیا۔ڈاکٹر ششی بی رانا ،جی این ڈی یو امرتسر،ڈاکٹر ہریش پنگوترہ بی سی ای ٹی گرداس پور، ڈاکٹر اشونی رانا این آئی ٹی ہمیرپوراورڈاکٹرسلیم خان آئی آئی ٹی دہلی نے سیشنوں کی صدارت کی۔انجینئر رینوبانگرو منیجنگ ڈائریکٹر توی انجینئرنگ کالج نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ڈاکٹر دیپک شرما پرنسپل توی کالج نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔