سرینگر//انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے عالمی بینک کی امداد سے شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیرکے نیشنل ایگری کلچرہائرایجوکیشن پروجیکٹ میں ایک برس کی توسیع کرنے کو منظوری دی ہے۔نیشنل ایگری کلچرہائرایجوکیشن پروجیکٹ کا مقصدزرعی تعلیم کو جدیدضرورتوں کے ہم آہنگ بنانا ہے اور موجودہ زرعی تعلیم کا معیاربڑھا نا ہے جس میں روزگار کے زیادہ مواقع ہیں اورعالمی زرعی تعلیم کے معیار کے برابر ہے۔ابتدائی طور یہ پروجیکٹ شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کو سال2019 میں تین برس کیلئے دیاگیاتھااورسالانہ اس کاخرچہ30کروڑ روپے کاتھا۔ایک سال کی پروجیکٹ میں توسیع کا اعلان یہاں ایک تقریب کے دوران کیا گیا،جوشیر کمشیر زرعی یونیورسٹی کے ملازمین ،فیکلٹی،ودیگر کی عزت افزائی کرنے کی مقصد سے منعقد کی گئی تھی۔