راجوری /سمت بھارگو/راجوری پولیس نے زائد المیعاد کولڈ ڈرنک بوتلیں ضبط کرتے ہوئے کئی تاجروں کے خلاف کارروائی شرو ع کردی ہے ۔ یہ ضبطی کوٹرنکہ بازار سے ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آکر کئی تاجروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے بتایاکہ جمعہ کے روز ایک اطلاع ملی کہ لوگ کولڈ ڈرنک کی بوتلیں خریدرہے ہیں اورانہیں یہ بوتلیں اصل قیمت سے کم شرح پر فروخت کی جارہی ہیں ۔اس پر پولیس تھانہ کنڈی سے ایک ٹیم نے ایس ایچ او ارون کوتوال کی قیادت میں بازار کا دورہ کیا اور شکایت کو سچ پایا۔معائنے کے دوران یہ پایاگیاکہ فروخت کی جارہی زائد المیعاد کولڈ ڈرنک بوتلیں فروخت کی جارہی ہیں اورانہیں کم قیمت پر فروخت کیاجارہاہے ۔ پولیس نے بتایاکہ اس طرح سے لوگوں کی زندگیوںسے کھلواڑ کیاجارہاتھا۔ اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مختلف برانڈ کی275بوتلیں ضبط کرکے کئی تاجروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کنڈی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنائیں ۔