سرنکوٹ// رہبر تعلیم فورم سرنکوٹ کا اجلاس زیر صدارت فورم صدر ضلع پونچھ محمد یوسف شاہ سیڑی خواجہ میںمنعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مختلف مطالبات اجاگر کئے گئے ۔اساتذہ نے مطالبہ کیاکہ رہبر تعلیم اساتذہ جنھوں نے پانچ سالہ معیاد بطور رہبر تعلیم مکمل کر لی ہے،کو فوری طور پر مستقل کیاجائے جن کی فائلیں بھی چیف ایجوکیشن افسردفتر پونچھ میں پڑی ہوئی ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ اساتذہ کی سروس ریکارڈ میں شامل کی جائے جس کیلئے سی ای او پونچھ نے سرکولر بھی جاری کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج کیلئے مجبور ہوجائیںگے ۔اس موقعہ پر انہوںنے کہاکہ آنے والے فورم کے چنائو میں سبھی سید محمد یوسف شاہ کی حمایت کریںگے جنہوںنے فورم کیلئے بہت اچھا کام کیاہے ۔اجلاس میںتحصیل صدر بدرالدین راتھر، سید علی مرتضیٰ، مجید خواجہ محی الدین ،علی محمد، عبدالوارث، شفایت پٹھان، شبیر خواجہ، مختار خواجہ ،مجید راتھر ،جاوید اقبال ،کبیر الدین ،اقبال احمد، محمد نواز ،فاروق بھٹی ،عبدالمجید وغیرہ بھی موجو دتھے ۔