پونچھ //آر ای ٹی فورم کا ایک وفد ضلع جنرل سیکریٹری الطاف چوہدری کی قیادت میں چیف ایجوکیشن آفیسر عارف ملک سے ملاقی ہوا۔الطاف چوہدری نے کہا کہ ان کی تنظیم عارف ملک کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں کی سراہنا کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں وہ مزید اقدامات اٹھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ اولین فرصت میں ای وی سے آر ای ٹی سرپلس ہوئے ملازمین کو باقاعدہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ فیکٹو اور پری فیکٹو پرمیشن جلد از جلد دئے جانے کے اقدامات کئے جائیں۔الطاف چوہدری نے کہا کہ کے جی بی وی اساتذہ کے بقایا جات ائریر ان کے حق میں جلد واگزار کئے جائیں۔اس موقعہ پر سینئر نائب صدر آر ای ٹی فورم گلناز احمد ، ترجمان اعلیٰ عرفان بجران ، ظہور خان ،فورم کے سرپرست اعلیٰ شوکت چوہدری ، محمد عارف خان ،اسحق خیال تحصیل صدر منڈی ، نصیر احمد خان،طاہر قریشی ،شفیق چوہان ، عبدالحمید خان ،افضل پسوال ،جہانگیر دیدڑ ،جاوید دیدڑ، ممتاز تبسم وغیرہ بھی موجو دتھے۔