رکھشا بندھن کے موقع پر شنکرآچاریہ مندر میںلوگوں کی بھاری بھیڑ نیوز ڈیسک

سرینگر// جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر شنکراچاریہ کی پہاڑیوں پر واقع جیشتاشورا مندر میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے بھگوان شیو کی پوجا کی۔شنکراچاریہ پہاڑیوں پر مندر کی سیڑھیوں پر خواتین اور بچوں سمیت عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں۔مندر کے علاقے میں دعائیہ اشیاء فروخت کرنے والے اسٹالز لگائے گئے تھے۔شنکر اچاریہ مندر کے علاوہ ہنو مان مندر میں بھی لوگوں کی بھاری بھیڑ امد آئی تھی۔صبح کے وقت شنکر اچاریہ مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کیا گیا جس کے بعد لوگوں نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔