عظمتِ رمضان
رحمتوں برکتوں کا خزینہ ہے تُو
کیا مُبارک مُبارک مہینہ ہے تُو
چار سُو نُور کی بارشیں دم بدم
تاجِ خیرالوریٰ کا نگینہ ہے تُو
سنگریزے ہیں کُندن ترے ہاتھ میں
انبیاؐ ، مُرسلیںؐ کا قرینہ ہے تُو
عرش پرروزہ داروں کا ذکرِ جمیل
رفعتوں،عظمتوں کا وہ زینہ ہے تُو
بحرِ عصیاں سے بچ کر نکل جائیں گے
عاصیوں کیلئے وہ سفینہ ہے تُو
اہلِ دل کی نگاہوں کا تُو نور ہے
باغیوں کیلئے دردِ سینہ ہے تُو
تذکرہ تیرا بسملؔ دوامی کرے
بے پناہ حکمتوںکا دفینہ ہے تُو
خورشیدبسملؔ
تھنہ منڈی راجوری ،جموں
موبائل نمبر؛9622045323
عظمتِ رمضان
رحمتوں برکتوں کا خزینہ ہے تُو
کیا مُبارک مُبارک مہینہ ہے تُو
چار سُو نُور کی بارشیں دم بدم
تاجِ خیرالوریٰ کا نگینہ ہے تُو
سنگریزے ہیں کُندن ترے ہاتھ میں
انبیاؐ ، مُرسلیںؐ کا قرینہ ہے تُو
عرش پرروزہ داروں کا ذکرِ جمیل
رفعتوں،عظمتوں کا وہ زینہ ہے تُو
بحرِ عصیاں سے بچ کر نکل جائیں گے
عاصیوں کیلئے وہ سفینہ ہے تُو
اہلِ دل کی نگاہوں کا تُو نور ہے
باغیوں کیلئے دردِ سینہ ہے تُو
تذکرہ تیرا بسملؔ دوامی کرے
بے پناہ حکمتوںکا دفینہ ہے تُو
خورشیدبسملؔ
تھنہ منڈی راجوری ،جموں
موبائل نمبر؛9622045323
شانِ رمضان
حکمتوں، رحمتوں کا، عظمتوں کا مہینہ
مومنوں کو ملا ہے، جنتوں کا مہینہ
جس میں اُترا کلامِ ربِِّ رحماں سراسر
ہے ہدایت کا عالم، برکتوں کا مہینہ
بخش دیتا ہے خطائیں، وہ خدائے دو عالم
ہے ندامت، عبادت، رغبتوں کا مہینہ
صبر کی ہے حلاوت، ہے عبادت کی راحت
نور میں ڈوبی ساعت، ساعتوں کا مہینہ
اک نیکی کا بدلہ، ستّر گُنا ملے گا
رب کی خاص عنایت، نعمتوں کا مہینہ
شبِ قدر میں ہوتی ہے تجلّی کی بارش
فیضِ قرآں کی دولت، رفعتوں کا مہینہ
تزکیۂ دل و جاں ہے، ضبطِ نفس کی ریاضت
خود شناسی کی دولت، خلوتوں کا مہینہ
اے ایوبؔ اسے تھامو، یہ غنیمت کی ساعت
چند لمحوں کی دولت، فرصتوں کا مہینہ
محمد ایوبؔ
ترال بالا، پلوامہ کشمیر
موبائل نمبر؛9596359446
حرم کی دہلیز پر
مکے کی سرزمین پہ میرا قدم رہے
یا رب ترے حضور مرا سر یہ خم رہے
میری دعا کا اتنا تو باقی بھرم رہے
میدانِ حشر میں ترا مجھ پر کرم رہے
تا عمر بس یہی مجھے توفیق دے خدا
تجھ کو ہی یاد کر کے مری آنکھ نم رہے
کچھ اس طرح کا حوصلہ سینے میں ہو مرے
دشمن کے سامنے مرے ہاتھوں میں دم رہے
یا رب دل و نظر کو تُو ایسا بنا مرے
سینے میں ہر گھڑی مرے امت کا غم رہے
ذاتِ خدا کی شان میں تحریر کے لئے
عالم ؔ کی خواب گاہ میں کاغذ قلم رہے
آفتاب عالم ؔ شاہ نوری
کروشی بلگام کرناٹک
موبائل نمبر؛8105493349