گول//مرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی ۔ یہ حالت یہاں محکمہ پی ڈی ڈی کی ہے ۔ محکمہ علاقے جات میں جہاں اپنے کام کو سدھارنے اور بجلی کی کٹوتی کو کم کرنے و دیگر صورتحال کو بہتر بنانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن یہاں سالہاسال سے رام بن گول 33KVلائن کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ رام بن سے گول جانے والی یہ لائن کئی جگہوں پر بہت زیادہ خراب ہے اور بارشوں کے دوران ہمیشہ 33KVمیں فالٹ کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ کئی جگہوں پر کھمبوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ، کینٹھہ کے مقام پر کئی سال قبل کھمبے اکھڑ گئے اور ایک کائل کی درخت کے ساتھ اٹک گیا اور تب سے لے کر آج تک اس کو سیدھا تک نہیں کیا اور یہاں سے تین لائنیں نکلتی ہیں جو ایک لائن علاقہ داڑم کو جاتی ہے اور ایک لائن سیدھے گول آتی ہے ۔ جہاں ایک مین لائن کی حالت ایسی ہو وہاں پر باقی سروس لائنوں کی کیا حالت ہو گی وہ یہیں سے ہی معلوم ہوتا ہے ۔ گول کے بہت سارے علاقوں میں آج بھی تار سر سبز درختوں کے ساتھ باندھی گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ موسم سرما سے قبل قبل بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اہم جگہوں پر کھمبوں اور تاروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے تا کہ بارشوں و برف باری کے دوران 33KVکو فالٹ نہ آ سکے اور لوگوں کو بنا خلل بجلی سپلائی مل پائے کیونکہ لوگ ہر مہینے بجلی کی موٹی موٹی رقم بل کی صورت میں ادا تو کرتے ہیں لیکن ضرورت کے وقت لوگوں کو بجلی فراہم نہیں ہوتی ہے ۔