راجوری //راجوری ضلع کے مختلف ویکسی نیشن سنٹروں میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں نے میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔محکمہ کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع میں دستیاب رکھی گئی ویکسین لگ بھگ ختم ہی ہوگئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لگ بھگ سبھی سنٹروں میں ویکسین ختم ہو چکی ہے جبکہ محکمہ مزید ویکسین کی آمدکا انتظار کررہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز کم ہی ویکسین بچی ہوئی تھی اور اب محکمہ مزید ویکسین کی آمد کا انتظار کررہا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے کہاکہ ضلع میں ویکسین ختم ہو گئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی مزید ویکسین دستیاب ہو جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک محکمہ نے 52فیصد افراد کو ویکسین لگا دی ہے ۔