راجوری //گزشتہ رو ز گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں کووڈ میں مبتلا2مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ اس دوران ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 28نئے کووڈ کیس سامنے آئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں جن دو کووڈ مریضوں کی موت ہوئی ہے ان میں ایک 60سالہ خاتون کا تعلق قصبہ کے کھیورہ علاقہ سے ہے جبکہ دوسرا مریض ضلع ریاسی کے سونگری علاقہ سے تھا ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں دونوں مریضوں کو وائرس کی علامتیں سامنے آنے کے بعد میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا تھا تاہم دنوں کی وائرس کی وجہ سے ہی موت واقعہ ہو گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ راجوری کے مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ ٹیسٹنگ مہم کے دوران 28نئے کووڈ معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔