منیر خان
راجوری//راجوری کے وارڈ نمبر 14میں 2دو کانیں دوران شب لوٹ لی گئیں ۔وجے کمار اور سکھ راج کی دوکانیں دوران شب تالاتوڑ کر لوٹ لی گئیں ۔ متاثرہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات دوران شب نامعلوم افراد نے دوکانوں کے تالے توڑ کرنقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس کی ایک ٹےم نے جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک چوری کی واردات انجام دینے والوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا۔